ڈی سی جہلم ڈی ایچ کیو شعبہ ایمر جنسی کا دورہ کریں،عوامی مطالبہ

ڈی سی جہلم ڈی ایچ کیو شعبہ ایمر جنسی کا دورہ کریں،عوامی مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم (نامہ نگار ) ڈی سی جہلم عبدا لستار عیسانی ڈی ایچ کیو کی شعبہ ایمر جنسی کا دورہ کریں اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنوائیں ،دوران ڈیوٹی ڈاکٹر زموبائل فون پر خوش گپوں میں مشغول رہتے ہیں اصلاحِ احوال کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میں قائم شعبہ ایمر جنسی میں شام کے وقت مریضوں کا رش لگ جاتا ہے اور اس سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید ڈی ایچ کیو کی او پی ڈی شروع ہوئی ہے جبکہ ایمر جنسی میں آنے والے مریض لائنوں میں لگ کر ڈاکٹرز کا انتظار کرتے رہتے ہیں کہ کب ڈاکٹر صاحب فون سے فارغ ہوں تو ہم اپنا چیک اپ کرواسکیں ۔ جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایمر جنسی میں 4 ڈاکٹر ز کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ 8 گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں لیکن موقع پر ایک ہی ڈاکٹر مریضوں کی لمبی لائن کو چیک کر رہا ہوتا ہے باقی 3 ڈاکٹر وارڈز میں راؤنڈ کا بہانا بنا کر ایمر جنسی سے رفو چکر ہو جاتے ہیں اورڈاکٹر ز کی ٹی بریک بھی دو دو گھنٹے ختم نہیں ہوتی ضلع جہلم کی عوام نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اچانک شام کے وقت ڈی ایچ کیو شعبہ ایمر جنسی کا دورہ کریں اورڈاکٹر وں کی حاضری کو یقینی بنوائیں ۔ کیونکہ شعبہ ایمر جنسی میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریض ہی آتا ہے ۔ جبکہ ڈاکٹروں کی لاپر واہی کی وجہ سے کسی بھی جانی نقصان کا خدشہ ہو سکتا ہے ۔