چکوال،جان سے مارنیکی دھمکی دیکر50ہزار روپے کامطالبہ کرنیوالے کیخلاف مقدمی درج

چکوال،جان سے مارنیکی دھمکی دیکر50ہزار روپے کامطالبہ کرنیوالے کیخلاف مقدمی ...

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ رنسیال میں بابا فقیر کی قبر پر50ہزار روپے پہنچانے کا مطالبہ کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نصیر احمد ولد محمد امین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد سفیر ولد محمد جہانگیر نے اس کے گھر کے مین گیٹ کے اوپر ایک شاپر باندھ دیا، کھولنے پر ایک تحریری خط ملا جس میں رقم پچاس ہزار روپے بابا فقیر کی قبرپر رکھنے کا کہا گیا، بصورت دیگر جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...