راجہ نصیرکے وزارت لوکل گورنمنٹ کاچارج سنبھالتے ہی کھلبلی مچ گئی

راجہ نصیرکے وزارت لوکل گورنمنٹ کاچارج سنبھالتے ہی کھلبلی مچ گئی

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)راجہ نصیر کی جانب سے وزارت لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کا چارج سنبھالتے ہی مافیا میں کھلبلی مچ گئی۔جون کے مہینے میں اربوں روپے کی بندر بانٹ کا منصوبہ ناکام انتظامی اخراجات کے کروڑوں روپے اللوں تللوں پر اڑانے اور من پسند افراد کو نوازنے کا کام بھی مشکلات کا شکار ہو گیا وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی راجہ نصیر احمد کی جانب سے محکمہ میں وسیع پیمانے پر اصلاحات اور منصوبوں سے متعلق تحقیقات کا معلوم ہوتے ہی کاغذی سکیموں والوں کے ہوش اڑ گئے لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے حوالے سے کیونکہ وزیر موصوف پہلے بھی تجربہ رکھتے ہیں اس لیے انہیں رام کرنا بھی مافیا کیلئے مشکل ہو گا لوکل گورنمنٹ میں آئندہ ہفتے بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ بھی ہو گی لابیاں حرکت میں ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...