مظفرآباد،غیر جریدہ محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر کی تنظیم نو کر دی گئی

مظفرآباد،غیر جریدہ محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر کی تنظیم نو کر دی گئی

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ) محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ ملازمین کی نمائندہ تنظیم ، فیلڈ سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن غیر جریدہ محکمہ لوکل گورنمنت آزادکشمیر کی تنظیم نو کر دی گئی سردار جاوید عزیز صد رجبکہ راجہ ندیم خان مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب، مرکزی باڈی ضلعی تنظمیں بنانے میں مصروف 9اضلاع کی تنظمیں مکمل جبکہ ضلع جہلم ویلی کی تنظیم آج مکمل ہو جائے گی ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ ندیم خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، وزیرلوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان کی قیادت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصور قادر ڈار کی سربراہی میں محکمہ کے فیلڈ ملازمین علاقائی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح بہبود کے کاموں میں دن رات مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کے جملہ ملازمین کے مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچانے کے لیے تنظیم فعال کردار ادا کرے گی انہوں نے بتایا کہ فیلڈ ملازمین بالخصوص سیکرٹری یونین وکونسل جو کہ محکمہ میں ریٖڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتاہے عرصہ سے سکیل 7میں ہے جبکہ باقی کسی محکمہ میں سات واں سکیل کسی بھی ملازم کا نہ ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم سپرواٹرز پراجیکت اسسٹنت کو سکیل 14سیکرٹری کو سکیل نمبر 11اور سنیئر اور پلمپرز کے سکیل بھی اپ گریڈ کرنے کے لیے ارباب اختیار سے رابط میں مصروف عمل ہے ۔ سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق خان وزیر لوکل گورنمنت اور سیکرٹری لوکل گورنمنت ملازمین کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہوئے سکیل اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کریں گے بلکہ ان کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد زیر کارہے جلد فیلڈ ملازمین خوشخبری سنیں گے انہون نے راجہ نصیر احمد خان کو وزارت کا حکمران سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہ وہ ایک تجرنہ کار باصلاحیت باکردار اور سنیئر پارلیمنٹرین جو محکمہ کی بہتری کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر