سپریم کورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخی درخواست خارج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے کیپٹن صفدر ضمانت منسوخی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے نیب کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل کی سماعت کا آغاز کیا تو چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ یہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کون سے والے ہیں تو نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیپٹن صفدر وہی ہیں جن کے خلاف احتساب عدالت میں کیس چل رہاہے کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزم ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو احتساب عدالت19/09/17کوطلب کیا لیکن پیش نہیں ہوئے کیونکہ وہ بیرون ملک تھے جبکہ نوازشریف احتساب عدالت میں 2اکتوبر2017کوپیش ہوئے تاہم حسن نواز ،حسین نواز،کیپٹن صفدر،مریم نواز 2اکتوبرکوپیش نہیں ہوئے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی ہے توسپریم کورٹ مداخلت کیوں کرے ؟ کیپٹن(ر) صفدر پیش ہورہے ہیں وہ بھاگ تو نہیں رہے ۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیپٹن صفدر ضمانت منسوخی درخواست خارج کردی۔