نلوچھی ویسٹرن بائی پاس گوجرہ منچلوں نے ویلنگ ٹریک میں تبدیل کردیا

نلوچھی ویسٹرن بائی پاس گوجرہ منچلوں نے ویلنگ ٹریک میں تبدیل کردیا

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ) ذوالفقار علی بھٹو برج نلوچھی ویسٹرن بائی پاس گوجرہ منچلوں نے ون ویلنگ ٹریک میں تبدیل کر دیا۔ عین سکول کے اوقات کار میں کالج یونیفارم میں خطر ناک ویلنگ کر کے دیگر بچوں کو اپنے کرتب دکھانے لگے موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار بری طرح بے بس زعماء علاقہ نے از خود مذامت کرنے بارے مشاورت شروع کر دی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ضلعی انتظامیہ اور حکومتی مشنری کو 24گھنٹوں کی وارننگ اگر بگڑے تگڑے ریٹس ذادوں پر قابو نہ پایا گیا تو تمام تر زمہ داری متعلقہ اداروں پر ہو گی ۔ زعماء علاقہ سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تجارتی مکاتب فکر نلوچھی چھتر لنک سکوائر گوجرہ براستہ بیلہ نور شاہ ، بالا پیر ، چہلہ برج تک بگڑے تگڑے ریٹس ذادوں نے ون ویلنگ ٹریک بناتے ہوئے خطر ناک ویلنگ شروع کردی ،ٹریفک پولیس اہلکاران مکمل طور پر بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ویسٹرن بائی پاس پر موجود تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں عوام علاقہ نے آئی جی پی آزاد کشمیر سمیت ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقہ میں فوجہ سکواڈ تعینات کرنے کے علاہ گشت کا اہتما کیا جائے جو ایسے منفی عزائم کے مالک عناصر کا قبلہ درست کریں بصورت دیگر ایسے بگڑے تگڑے ریٹس ذادوں کو راہ راست پر لانے کے لیے عوام علاقہ نے باہمی مشاورت سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اگر 24گھنٹو میں انتظامیہ نے کاروائی نہ کی تو پھر فوج از خود کاروائی کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...