جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں،شراب ،پسٹل برآمد

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں،شراب ،پسٹل برآمد

  



جہلم(نامہ نگار )عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5لیٹر شراب اور1عدد پسٹل 30بور معہ 3روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج تھانہ صدر کے منظور احمد اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر121/18بجرم324/337Fvت پ تھانہ صدر میں برریمانڈ جسمانی ملزم تصدق عرف صدقو ولد محمد گلزار قوم جٹ سکنہ بیلی باہر وال تحصیل و ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ منشیات فروشی پر مقدمہ درج تھانہ سول لائن کے فرخ شبیر اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم زاہد محمود ولد جمراز خان قوم راجپوت سکنہ پیرا غیب جہلم سے 05لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...