گڑھی دوپٹہ تھانہ میں حوالاتی نے بلیڈ سے خودکوزخمی کرلیا

گڑھی دوپٹہ تھانہ میں حوالاتی نے بلیڈ سے خودکوزخمی کرلیا

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)گڑھی دوپٹہ تھانہ میں حوالاتی نثار اعوان تشدد کیس ملزم کے پاس بلیڈ کیسے پہنچا کہ اس نے خود کو زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نثار اعوان کو شدید زخمی حالت میں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیا جس سے متعلق یہ اطلاعات تھیں کہ ملزم پر تشدد کیا گیا ہے ملزم نے بیان بھی دیا جو میڈیا کی ذینت بنا اب ملزم کی طرف سے بیان آرہا ہے کہ اس نے خود کو بلیڈ سے زخمی کیا سوال یہ ہے کہ حوالات میں ملزم کے پاس بلیڈ کہاں سے آیا اس سے قبل بھی کہوڑی تھانے میں قیدی کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا وہاں بھی اس سوال کا جواب کسی نے نہیں دیا کہ حوالات میں پھندہ لگانے کیلئے رسی کہاں سے آئی تھی تھانے میں ہونے والی اموات اور تشدد کے معاملات ہمیشہ دبا لیے جاتے ہیں آج تک حقائق سامنے نہیں آئے۔

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر