مظفرآباد،رمضان المبارک کی آمد آمد ،گراں فروشوں نے کمر کس لی

مظفرآباد،رمضان المبارک کی آمد آمد ،گراں فروشوں نے کمر کس لی

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ) رمضان المبارک کی آمد آمد ،گراں فروشوں نے کمر کس لی انتظامیہ خاموش تماشائی ، آٹا، چاول ، چینی ، دالیں ، کھجور ، شربت ، سمیت دیگر اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں پرائیس کنٹرول کمیٹی بری طرح ناکام دارلحکومت کی مصروف مارکیٹوں میں موجود ہول سیل ڈیلرز کی دکانوں سمیت دیگر اشیائے خودو نوش فروخت کرنے والوں نے من پسند انراخ کا نفاذ کرتے ہوئے اپنی اجارہ داری قائم کر کے عوام کے کندی چھڑی سے ادھیڑنا شروع کر دیا ہے باربرز ، گوشت فروشوں اور ٹیلرز نے نے بھی دیکھا دیکھی حثہ بقدر جثہ وصول کرنا شروع کر دیا ۔خبریں سروے میں عوم الناس نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ماہ صیام کے قریب آتے ہی مہنگائی کے طوفان کا امنڈ آنا ضلع انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں نے متعلقہ ارباب اختیار نوٹس لیتے ہوئے عوام کو لوٹنے والے گراں فروشوں سے بچانے کے لیے کردار ادا کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...