عمران خان پسے ہوئے عوام کیلئے مسیحاہیں،شاہ محمود قریشی

عمران خان پسے ہوئے عوام کیلئے مسیحاہیں،شاہ محمود قریشی

  



اوکاڑہ،کسووال(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے وائس چیر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 29اپریل کومینار پاکستان کے سائے تلے ہو نیوالا تایخ ساز جلسہ مسلم لیگ(ن) کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اوریہ تجدید عہد کا دن ہو گا،عمران خان کی سوچ اور ویژن کی بدولت عوام تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کروائے گی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے سابقہ دو انتخابات مں عوام کو مایوس کیا عمران خان پسی عوام کے لئے ایک مسیحاہیں ،تحریک انصاف ملک کو تاریکیوں سے روشنی میں بدل دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑۃ میں صمصام علی شاہ بخاری کے ہمراہ ااور کسووال میں میجر(ر) محمد غلام سرور کے ڈیرہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ قرضوں کے سہارے حکومت کر نے والوں نے عوام سے سکھ و سکون بھی چھین لیا، عوام آنے والے انتخابات میں مودی کے یار کو مسترد کر دیں گے، کراچی سے لے کر خیبر تک کا پڑالکھا طبقہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے کہاکہ اوکاڑہ ایک زمانے میں پیپلزپارٹی کا لاڑ کانہ بن سکتا تھا تو تحریک انصاف کا قلعہ کیوں نہیں بن سکتا؟ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے ایک درجن سے بلدیاتی ممبران اور عہدیداران نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔کسووال میں خطاب کے موقع پر صدچوہدری محمد اشفاق ،چوہدری وسیم جٹ، چوہدری نعیم اختر، شیخ شاہد حمید، سعید ا حمد سعیدی، حیدر خان کھرل،ڈاکٹر ابو الحسن،علی عباس کملانہ، امجد حمید چوہان،فیصل گوندل، چوہدری وحید اصغر ڈوگرسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔میجر(ر) محمد غلام سرور نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔اور آنے والے دنوں میں پاکستان کو لوٹنے والے چوروں اور ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

شاہ محمود قریشی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...