نوازشریف 6مئی کو چکوال میں بڑے جلسے سے خطاب کرینگے،عبدالرزاق جامی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بتایا کہ وہ چھ مئی کو ضلع چکوال کے دورے کے دوران بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ یہ بات معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی نے منگل کے روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر سردار ممتاز حسین آف ٹیکسلا بھی موجود تھے جب عبدالرزاق جامی نے میاں نواز شریف کو پنجاب ہاؤس سے رخصت کیا۔ عبدالرزاق جامی نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف کی باڈی لینگویج بتا رہی ہے کہ وہ ہر قسم کی صورتحال سے نبٹنے کیلئے تیار ہیں۔ عبدالرزاق جامی نے کہا کہ میں نے بھی میاں نواز شریف پر واضح کردیا ہے کہ مدینے والے کا آپ پر کرم ہے، مشکل وقت کی اس گھڑی میں میاں نواز شریف ضرور سرخرو ہونگے۔