ناروال ، گھر سے ٹافیاں لینے دکان پر جانیوالی 5سالہ یتیم بچی سے رشتہ دار کی بد اخلاقی

ناروال ، گھر سے ٹافیاں لینے دکان پر جانیوالی 5سالہ یتیم بچی سے رشتہ دار کی بد ...

  



خصوصی ،نامہ نگار) گھر سے ٹافیاں لینے دکان پر جانیوالی 5 سالہ یتیم بچی کو اوباش رشتے دار نے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں مالوکے کے رہائشی عبدالرحمن نامی نوجوان نے 5 سالہ امہ حبیبہ کو ورغلا کر اپنے ساتھ قریبی حویلی میں لے گیا اور وہاں اسکے ساتھ بداخلاقی کر ڈالی ۔بچی کی والدہ کے مطابق جب امہ حبیبہ گھر نہ آئی تو اس کی تلاش میں وہ گھر سے نکلی تو قریبی حویلی سے بچی کی چیخ و پکار کی آوازیں سن کر اندر گئی اور اسکی بیٹی خون سے لت پت پڑی تھی اور والدہ کو دیکھ کر ملزم وہاں سے فرار ہوا لیکن اہل دیہہ نے پیچھا کرکے ملزم کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی بچی کی والدہ کی انصاف کے لئے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے۔

بداخلاقی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...