کرپشن کے ثبوت جمع کرا دیئے ، میئر کراچی ک ٹھکانہ جیل ہے : فیصل واوڈا

کرپشن کے ثبوت جمع کرا دیئے ، میئر کراچی ک ٹھکانہ جیل ہے : فیصل واوڈا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ کرپشن کے ثبوت جمع کروا کر اپنی ذمہ داری پوری کررہاہوں کسی کی دھونس دھمکی میں نہیں آوں گا ۔میری برائیاں کرنے والے کے ایم سی کے پیسے سے لینڈ کروڑ نہ خریدیں۔خواجہ سہیل منصور الطاف حسین کو بچانے کے لیے نئی پارٹی بنانا چاہتے ہیں ۔ مئیر کراچی کا ٹھکانہ اب جیل ہے ۔منگل کو نیب سندھ افس کے باہر خواجہ سہیل منصور اور انکے بھائی کی کرپشن کے ثبوت جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ نوازشریف اورالطاف حسین کے کرپشن کے ثبوت پیش کرچکا ہوں۔ میئر کو 9 ارب روپے دیئے جاچکے ہیں لیکن کراچی میں کوئی کام نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں نے دیگر ممالک میں جائیدادیں بنا رہے ہیں۔ تین دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قاتل ہیں جلد گرفتار ہوجائیں گےْ۔ کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا۔ ہمیں کوئی ادھار بلب نہیں دیتا ان کرپٹ لوگوں کو لینڈ کروزر کہاں سے مل رہی ہیں ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کے نام بھی بتائے ہیں جو کے ایم سی میں بیٹھ کر کرپشن کو ہوا دے رہے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔کے ایم سی کے جن افسران کے نام دیے ہیں ان سے تفتیش کی جائے سب صورتحال واضح ہوجائے گی ۔پرائیویٹ آڈٹ ہو تو چند دنوں میں اربوں کی کرپشن کے ثبوت مل جائیں گے۔ ڈرامہ نہیں رچانا چاہتا کارراوئی کے لیے ایک کاغذ ہی کافی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...