انتخابات سے قبل حکومت کو بھرتیوں سے روکناافسوسناک ہے،ناصر شاہ

انتخابات سے قبل حکومت کو بھرتیوں سے روکناافسوسناک ہے،ناصر شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و محنت ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل منتخب حکومت کو بھرتیوں سے روکناافسوسناک ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیکر پابندی ختم کروائیں۔منگل کے روزسندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ملازمتوں پرپابندی لگانا افسوسناک عمل ہے حکومتوں کو اپنی مدت میں کام مکمل کرنے کی اجازت ہونی چاہئے،مدت پوری ہونے تک حکومت بااختیار ہونی چاہئے۔سپریم کورٹ اس پر نظر ثانی کرائیسپریم کورٹ نے سو موٹو نوٹس لیا ہے،سید ناصر شاہ نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمشن کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ الیکشن سے دو ماہ قبل عوام کو ملازمتوں سے روک دے؟ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری وفاق پر عائد ہوتی ہے۔ان کمپنیوں میں حکمرانوں کے شیئرز ہیں۔شہباز شریف چاہے جتنی مرضی سندھ کے دورے کر لیں پیپلز پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا چھوٹے میاں صرف نواز شریف کی نااہلی پر خوش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منتشر قومی موومنٹ کا کچھ نہیں ہوگا۔منتشر قومی موومنٹ کے نفرت انگیز بیانات سے کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انور مقصود پر بات نہیں کر نا چاہتا وہ معافی مانگ چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...