کراچی: لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

  



کرچی (کرائم رپورٹر)نیو کراچی گودھرا میں لکٹری کے گودام میں لگی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے 5 گاڑیوں اور ایک باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔نیو کراچی گودھرا میں لکٹری کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگی کی تین گاڑیاں پہنچیں، آگ بڑھی تو دو مزید گاڑیاں پہنچ گئیں۔ رضا کاروں کی جدوجہد کے بعد فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں اور ایک باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے سے لکٹری کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ واقعے میں 85 لاکھ روپے کی لکڑی جل گئی اور 60 لاکھ کی مشینری کا بھی نقصان ہوا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...