کراچی ، جناح اسپتال میں ڈاکٹر نے مریض کوتشدد کرکے زخمی کردیا

کراچی ، جناح اسپتال میں ڈاکٹر نے مریض کوتشدد کرکے زخمی کردیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال میں ڈاکٹر اور اس کے ساتھیوں نے مریض پر تشدد کرکے اسے شدید زخمی کردیا ، مریض کے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر ڈاکٹروں نے او پی ڈی بند کردی ۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے ڈاکٹر عثمان نے علاج کے لیے آنے والے مریض کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔واقعہ کی سی سی ٹی وی ٖفوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ موجود ہے اور ڈاکٹر عثمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھاگتے ہوئے آیا اور مریض پر حملہ کر دیا ڈاکٹر عثمان اور ساتھیوں کی جانب سے مکے لاتوں کی بارش کردی جس سے مریض شدید زخمی ہوگیا،، مریض کی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس پر ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور او پی ڈی بند کردی تھی جس سے دور دراز آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر