ن لیگ کی ترجیح عوامی خدمت نہیں ڈرامہ بازی ہے،سعید غنی

ن لیگ کی ترجیح عوامی خدمت نہیں ڈرامہ بازی ہے،سعید غنی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر منصوبہ بند ی ترقیات سعید غنی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں بلکہ ڈرامہ بازی ہے۔شہباز شریف جس قسم کی باتیں کرتے ہیں انکی باتوں سے خوف آتا ہے۔شہباز شریف نے کہا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نام بدل دینا ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آج تک اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے ۔آئندہ بجٹ بنانے کے لیے ہمیں مکمل آزادی نہیں مل رہی ہے ۔چند دن میں ختم ہونے والی حکومت بجٹ کیسے پیش کرے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو امن فاؤنڈیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امن فاونڈیشن ملک کا نامور ادارہ ہے ۔امن فاونڈیشن بہترین خدمت انجام دے رہا ہے ۔امن فاونڈیشن صحت و نوجوانوں کی تربیت کے لیے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔کراچی میں ایمبولینس امن کی 60 ایمبولینس ہیں ۔کراچی میں 200 ایمبولینس کی ضرورت ہے ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت حکومت سندھ کے ساتھ کام کرنے کا تہیہ کیا ہے ۔ٹھٹھہ و سجاول میں امن فاونڈیشن کے اشتراک سے ایمبولینس سروس شروع کی ہے ۔اس ایمبولینس سروس کو سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کرینگے،سعید غنی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں بہت مشکلات کا سامنا ہے ۔آئندہ آنے والی حکومت بجٹ پیش کرے تو وہ زیادہ اچھا ہوگا۔بجلی چوری ،گیس چوری کے واقعات صوبہ سندھ کے علاوہ دیگر علاقوں مِیں زیادہ ہوتے ہیں۔کسی بھی علاقے کے لوگوں کو کہنا کہ یہ بجلی چوری کرتے ہیں تو یہ غیر مناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دس سال سے جس صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں وہ لاہور نہیں پنجاب ہے ۔پنجاب کے دیگر شہروں کی حالت ابتر ہے اللہ کرے کہ کراچی نیو یارک سے زیادہ ترقی کریں۔شہباز شریف جس قسم کی باتیں کرتے ہیں انکی باتوں سے خوف آتا ہے۔شہباز شریف نے جتنے پیسوں میں میٹرو لائن بنائی اتنے پیسوں میں ہم نے صوبے بھر میں دل کے مفت علاج کے مرکز بنا دیئے ۔(ن) لیگ کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں بلکہ ڈرامہ بازی ہے۔شہباز شریف نے اپنا کوئی وعدہ وفا نہیں کیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر