عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی

عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 2 پولیس افسروں کے قتل سے متعلق ایم کیو ایم کے بدنام ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل سے متعلق مجرم کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو 2 پولیس افسروں کے قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے بدنام ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبید کے ٹو کے وکیل کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق عبید کے ٹو نے 2000میں ایم اے جناح روڈ پر پولیس افسروں کو قتل کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسر ریحان اور نثار شامل تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...