سام سنگ نے پشاور میں اپنی برانڈ شاپ کا افتتاح کر دیا

سام سنگ نے پشاور میں اپنی برانڈ شاپ کا افتتاح کر دیا

  



کراچی (پ ر) کنزیومر الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکیشن اور گھریلو مصنوعات میں ایوارڈ یافتہ موجد اور عالمی ٹیکنالوجی لیڈر سام سنگ نے پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنی ’’سام سنگ برانڈ شاپس‘‘ میں توسیع کرتے ہوئے پشاور میں اپنی برانڈ شاپ کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں حال ہی میں ایک پروقار افتتاحی تقریب پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع تہکال پائیاں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی بزنس ہیڈ سی ای سام سنگ ’’کے ایچ پارک‘‘ تھے جبکہ دیگر نمایاں شخصیات نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے ایچ پارک نے کہا کہ سام سنگ برانڈ شاپ سام سنگ ریٹیل برانڈ کے لئے ایک انقلابی بزنس ماڈل ہے جہاں سے تمام ریٹیلرز یکساں برانڈنگ کے نقطہ نظر کی تقلید کر سکتے ہیں۔ نئی برانڈ شاپ صارفین کو دنیا کے اعلیٰ ترین ریٹیل تجربات فراہم کرے گی۔ سام سنگ برانڈ شاپ سام سنگ کنزیومر الیکٹرانکس کی اصل سام سنگ وارنٹی کے ساتھ وسیع رینج کی خریداری کیلئے ایک ون سٹاپ سلوشن ہے۔ اس میں سام سنگ تھری ڈی سمارٹ ٹی وی پیش کئے گئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر