علی ظفر اعلانیہ معافی مانگیں تو بات ہوسکتی ہے، وکیل میشا شفیع

علی ظفر اعلانیہ معافی مانگیں تو بات ہوسکتی ہے، وکیل میشا شفیع
علی ظفر اعلانیہ معافی مانگیں تو بات ہوسکتی ہے، وکیل میشا شفیع

  



لاہور (ویب ڈیسک)شوبز سے وابستہ مشہور شخصیات میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان جنسی طور پر ہراساں کرنے کے دعویٰ اور جوابا ًقانونی چارہ جوئی کے اعلان کے بعد معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے۔

گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے معاملے کو قانون طور پر ڈیل کرنے کےلئے 2 کلاءکو ہائر کرلیا ہے، جن میں سے ایک بیرسٹر احمد پنسوتا اور نگہت داد شامل ہیں۔جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا الزام لگانے والی ماڈل و گلوکارہ کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ میری موکلا کے پاس جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ثبوت ہیں،اگر ان کے پاس ثبوت نہ ہوتے تو وہ علی ظفر پر الزام ہی نہ لگاتیں۔

میڈیا سے گفتگو میں احمد پنسوٹا نے یہ بھی کہا کہ علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان جاری تنازع عدالت سے باہر تب ہی طے ہوسکتا ہے جب گلوکار اور اداکار اپنے کئے اعلانیہ طور پر معافی مانگیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میشا شفیع نے بہت سمجھ کر بیان جاری کیا تھا ،ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے ،بات صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے اور آگے بڑھ سکتے ہے کہ علی ظفر معافی مانگ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک افواہ ہے کہ ہمیں نوٹس دیا جارہا ہے لیکن اب تک کوئی لیگل نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹس ملنے پر کارروائی کا جائزہ لیں گے۔

مزید : تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...