عامر لیاقت حسین کو احتجاجی مظاہرین نے گھیرلیا، پولیس نے بحفاظت روانہ کیا

عامر لیاقت حسین کو احتجاجی مظاہرین نے گھیرلیا، پولیس نے بحفاظت روانہ کیا
عامر لیاقت حسین کو احتجاجی مظاہرین نے گھیرلیا، پولیس نے بحفاظت روانہ کیا

  



کراچی (ویب ڈیسک ) عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں پانی کے مسائل پر ہونے والے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت حسین کو لوگوں نے گھیر لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں لوگوں کے چنگل سے نکالا اور وہاں سے روانہ کیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں پانی کی عدم دستیابی پر عوامی احتجاج میں شامل ہونے کیلئے پی ٹی آئی کے عامر لیاقت حسین مظاہرین کے ساتھ شامل ہوگئے۔ اس دوران عامر لیاقت کی جانب سے کی جانے والی گفتگو پر کچھ لوگ مشتعل ہوگئے اور وہاں بدمزگی پیدا ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور عامر لیاقت حسین کو وہاں سے نکال کر انہیں موٹر سائیکل پر روانہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین پانی کے سلسلے میں احتجاج ریکارڈ کرانے آئے تھے۔ نعرہ بازی پر بدمزگی پھیل گئی تاہم ان پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی تصادم ہوا ،پولیس نے انہیں وہاں سے با حفاظت نکال دیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی