’’ ہم بالا کوٹ جارہے ہیں جس جس نے آنا ہے آجائے، راستے میں ہم اس جگہ سے کھانا کھائیں گے ‘‘ چیف جسٹس نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جاتے ہوئے ایسی جگہ سے کھانا کھانے کا اعلان کردیا کہ کئی افسروں نے شاید پوری زندگی ایسی جگہ دیکھی بھی نہ ہوگی
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار2005 کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے بذریعہ سڑک سپریم کورٹ سے بالا کوٹ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہ ہم بالاکوٹ کیلئے روانہ ہورہے ہیں ،جس جس نے جاناہے ہمارے قافلے کےساتھ آجائے،چیف جسٹس نے کہاکہ وہاں ہم ڈھابے وغیرہ سے کھانا کھا لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے زلزلہ متاثرین کی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ معائنے کیلئے بالا کوٹ روانہ ہو گیا،چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہم بالا کوٹ روانہ ہو رہے ہیں،جس جس کو آنا ہے آ جائے ،اب عدالت بالاکوٹ میں لگے گی اور وہاں زلزلہ متاثرین کیلئے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیں گے،ہم کسی ڈھابے وغیرہ سے کھانا کھا لیں گے۔