”زمان پارک والا گھر بشریٰ بی بی کے کہنے پر گرایا گیا کیونکہ۔۔۔“ عمران خان کی تیسری اہلیہ نے زمان پارک والا گھر گرانے کیلئے کیوں کہا؟ عارف نظامی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

”زمان پارک والا گھر بشریٰ بی بی کے کہنے پر گرایا گیا کیونکہ۔۔۔“ عمران خان کی ...
”زمان پارک والا گھر بشریٰ بی بی کے کہنے پر گرایا گیا کیونکہ۔۔۔“ عمران خان کی تیسری اہلیہ نے زمان پارک والا گھر گرانے کیلئے کیوں کہا؟ عارف نظامی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع خان کا گھر زمین بوس ہو چکا ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر ایسا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئیں، بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے بیٹے کی بنی گالہ میں رہائشی ناراضگی کی وجہ بنی: نجی اخبار کا دعویٰ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی سے سوال کیا گیا کہ عمران خان اچانک لاہور کا دورہ ملتوی کر کے اسلام آباد چلے گئے ہیں اور جب ان سے پوچھا گیا کہ ایسا کیوں کر رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑی وکٹ گرنے والی ہے اور جب پوچھا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی وکٹ ہے تو انہوں نے ہاں میں جواب دیا لیکن جب یہ پوچھا گیا کہ کیا چوہدری نثار علی خان ہیں تو انہوں نے نام بتانے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اس بھارتی کھلاڑی پر بھی ایک ایسی بالی ووڈ حسینہ مرمٹی کہ بھارت بھر میں بھونچال سا آ گیا، یہ حسینہ کون ہے؟ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”لڑکی کی آنکھیں ہی چیک کروا لیں ایک بار“ 

عارف نظامی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا زمان پارک والا گھر زمین بوس ہو چکا ہے۔ ان کی نئی دلہن کا کہنا تھا کہ یہ گھر رہے گا تو تم وزیراعظم نہیں بنو گے، ایسے ہی لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں۔ ایک تو ہو سکتا ہے کہ روٹین میں وہ دورہ ختم کر کے چلے گئے ہوں کیونکہ لاہور میں جب آتے ہیں تو کسی نہ کسی کے گھر رہائش تو مل ہی جاتی ہے، اتنے بھی غریب الوطن نہیں ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور


loading...