ایس ایس پی تشدد کیس:احکامات کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے،بریت کا فیصلہ 4 مئی تک موخر

ایس ایس پی تشدد کیس:احکامات کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے،بریت کا ...
ایس ایس پی تشدد کیس:احکامات کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے،بریت کا فیصلہ 4 مئی تک موخر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک موخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی تشددکیس کی سماعت کی ،عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی،سرکاری وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے وقت ملزم کا کمرہ عدالت میں ہونا ضروری ہے ،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو طلب کر لیا،اے ٹی سی کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنانا ہے ،ملزم کی موجودگی میں ہی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

تاہم احکامات کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے عمران خان کی آج کے روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 4 مئی تک موخر کردی ،چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی کوسنایاجائے گا،اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...