شہباز،زرداری اور بلاول کا مدیحہ گوہر کے انتقال پر اظہار افسوس

شہباز،زرداری اور بلاول کا مدیحہ گوہر کے انتقال پر اظہار افسوس
شہباز،زرداری اور بلاول کا مدیحہ گوہر کے انتقال پر اظہار افسوس

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اداکارہ مدیحہ گوہرکے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ مدیحہ گوہر ایک منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔مدیحہ گوہر نے تھیٹر کی دنیا کو ایک نیا رنگ دیا۔تھیٹر اور ٹی وی کےلیے مرحومہ کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے بھی مدیحہ گوہرکے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مدیحہ گوہرنے تھیٹر کے ذریعے سماجی ناانصافیوں کوبے نقاب کیا۔آصف زرداری اوربلاول بھٹو نے گوہرکے شوہرشاہدندیم سے اظہارتعزیت بھی کیا۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مدیحہ گوہر کےلیے مغفرت کی دعابھی کی۔

مزید : قومی


loading...