ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس:شعیب شیخ ودیگر ملزموں کی ماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس:شعیب شیخ ودیگر ملزموں کی ماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ ...
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس:شعیب شیخ ودیگر ملزموں کی ماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ ودیگر ملزموں کی ماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے سیشن جج اسلام آبادویسٹ کوفریقین کے دلائل دوبارہ سن کرفیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ و دیگر ملزموں کی ماتحت عدالت سے بریت کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا،جسٹس اطہرمن اللہ نے مختصرفیصلہ پڑھ کرسنایا۔عدالت نے سیشن جج اسلام آبادویسٹ کوفریقین کے دلائل دوبارہ سن کرفیصلہ کرنے کاحکم دے دیا اورملزمان کوگرفتاری سے بچنے کیلئے نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...