بدصورت بیٹی پیدا کرنے پر سسرالیوں نے خاتون کو گھر سے نکال دیا

بدصورت بیٹی پیدا کرنے پر سسرالیوں نے خاتون کو گھر سے نکال دیا
بدصورت بیٹی پیدا کرنے پر سسرالیوں نے خاتون کو گھر سے نکال دیا

  



خانیوال (ویب ڈیسک) بدصورت بیٹی پیدا کرنے پر خانیوال میں سسرالیوں نے خاتون رابعہ کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا، اس دوران خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے باعث اس کا بایاں بازو بھی ٹوٹ گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق لڑکی کے سسرال والے اس بات پر سخت ناراض تھے کہ اس نے بدصورت بچی کیوں پیدا کی، رابعہ ط نامی لڑکی کو اس کے سسرال والوں نے زندہ جلانے کی دھمکی بھی دی جس کے باعث لڑکی شدید خوف کا شکار ہے۔ اس نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /خانیوال