مفلسی اور بے روزگاری کا خاتمہ ،ایسا وظیفہ جو انسان کو مالی مشکلات سے باہر نکال دیتا ہے
لطیف کا لغوی مطلب ایسی شے ہوتا ہے جو کہ محسوس تو کی جا سکے لیکن پکڑی نہ جائے ان معنوں میں بھی اللہ تعالیٰ کی ہی ذات بابرکات لطیف ہے کیونکہ وہ آنکھ سے نظر نہیں آتا اور نہ ہاتھ سے چھوا جا سکتا ہےاللہ تعالیٰ جل شانہ، کی ذات لطیف ہے ۔ اس نے حکیموں کو حکمت سے علماءکو علم سے سالکوں کو شوق سے اولیاءکرام کو ولایت سے اہل تقویٰ کو بصیرت سے اہل عمل کو شعور سے اور انبیاءعلیہ السلام کو نبوت سے سرفراز فرمایا۔ یعنی جو شخص جس قابل تھا اسے اسی قسم کی رحمت سے نواز دیتاہے۔ یہ اسم پاک جمالی ہے اور اس کے اعداد129ہیں۔
اس اسم پاک کی برکت سے رزق میں اضافہ ہو تا ہے۔ فاقہ دور ہوتا ہے بے روز گار کو روز گار مل جاتا ہے۔آمدنی کم ہو تو ترقی بھی ہو جاتی ہے اور آمدن میں برکت بھی پڑ جاتی ہے اگر ان تمام مقاصد کو کوئی شخص حاصل کرنا چاہے تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو786مرتبہ روزانہ اول و آخر7مرتبہ درود پاک کے ساتھ40دن پڑھے۔ ان شاءاللہ اس کی مفلسی اور بیروز گاری کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ مفلسی اور غربت انسان کی کثافت کو بڑھا دیتی ہے ۔اس کے دل و دماغ پر بوجھ کوبڑھا دیتی ہے اور یہ بوجھ اس وقت تک کم نہیں ہو سکتا۔ جب تک اس کی مفلسی اور بیروز گاری دور نہ ہو۔تنگئی رزق کثافت ہے اور کشادگی رزق لطافت ہے۔ لہٰذا کثیف شے کو صرف لطیف شے ہی ختم کر سکتی ہے اس لیے تمام اولیاءکرام نے اس اسم پاک کی مندرجہ بالا مقاصد کے لیے بہت تعریف کی ہے۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com