پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر ہو جائیں گے، بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر ہو جائیں گے، بھارتی ہائی کمشنر
پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر ہو جائیں گے، بھارتی ہائی کمشنر

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو سفارت کاری بحال ہو رہی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرن ے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اگلے ہفتے نمراتا کے تحت دس بھارتی سفارت کار اور عسکری پس منظر رکھنے والی شخصیات پاکستان آ رہی ہیں۔ گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے استقبالیہ میں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں دھیرے دھیرے تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ہراساں نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی جیلوں میں قید شہریوں کو بھی رہا کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ تعلقات اب آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...