” میں کئی دن تک کبوتروں کو دانہ نے کھلاسکاتو ایک روز دیکھا کہ ....“ جب انسان یہ کام کرنا چھوڑ دے تو قدرت اسکی خواب میں کیسے رہ نمائی کرتی ہے،آپ بھی جانئے

” میں کئی دن تک کبوتروں کو دانہ نے کھلاسکاتو ایک روز دیکھا کہ ....“ جب انسان یہ ...
” میں کئی دن تک کبوتروں کو دانہ نے کھلاسکاتو ایک روز دیکھا کہ ....“ جب انسان یہ کام کرنا چھوڑ دے تو قدرت اسکی خواب میں کیسے رہ نمائی کرتی ہے،آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)میں کئی سالوں سے لیبیا میں رہ رہا ہوں ۔انجینئر ہوں ۔میں یہ خواب کئی بار دیکھ چکا ہوں کہ میں نے اپنے گھر کی چھت پر کبوتر پال رکھے ہیں ۔میں ان کو دانہ ڈالنا بھول جاتا ہوں ، یونہی ایک ہفتہ بعد یاد آتا ہے تو بھاگتا ہوا چھت پر جاتا ہوں اور پنجرہ کھولتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کئی کبوتر بہت کمزور ہوچکے ہوتے ہیں۔ یہ دیکھ کر میرا دل پریشان ہوجاتا ہے ۔پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے تو میں کافی دیر تک بوجھل دل کے ساتھ بستر پر بیٹھا رہتا ہوں ۔(مظہر مغل )
تعبیر۔یہ خواب کئی پہلووں سے حساس بھی ہے ۔بہرحال اس سے نظر آتا ہے کہ آپ کے زیر کفالت بہت سی خواتین ہیں ،کسی فرزند کے بیمار ہونے کا اندیشہ ہے ۔آپ کے پاس اس طریقہ سے پیسہ آئے گا جس میں خواتین کی مدد شامل ہوگی۔لیکن آپ کی لاپروائی سے ان کے حقوق متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔اللہ کی رحمتوں کا حق ادا نہیں کر پارہے ۔اپنے طرز عمل پر غور کریں کہ کہیں آپ سے وابستہ خواتین چاہے عزیز ہوں یا ملازمائیں،یا آپ کے ساتھ کام کرنے والی خواتیں ہوں ،ان کے حقوق تو غصب کررہے یا ان کو تکلیف تو نہیں پہنچا رہے۔توبہ استغفار کی تسبیح کیا کریں ۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -