چیف جسٹس کے قافلے میں شامل 6گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جسٹس عمر عطا بندیال کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوئی: نجی ٹی وی

چیف جسٹس کے قافلے میں شامل 6گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جسٹس عمر عطا بندیال کی ...
چیف جسٹس کے قافلے میں شامل 6گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، جسٹس عمر عطا بندیال کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہوئی: نجی ٹی وی

  



اسلام آباد / ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے قافلے میں شامل 6

گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں جسٹس عمر عطا بندیال کی گاڑی بھی شامل ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ میں 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے بالا کوٹ کیلئے روانہ ہوئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس کے قافلے میں شامل4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ اور اس میں پہنچنے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس کا قافلہ مانسہرہ پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سماءکے مطابق چیف جسٹس کے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ہیں ، حادثہ بالا کوٹ جاتے ہوئے گاڑیوں کے اچانک بریک لگنے سے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں جسٹس عمر عطا بندیال کی گاڑی بھی شامل ہے جبکہ رینجرز کی ایک گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا اور چیف جسٹس کا قافلہ بالا کوٹ کی جانب رواں دواں ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...