زرداری اور نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا، مخالفین جتنے مرضی اتحادکرلیں،الیکشن میں کامیابی ن لیگ کوملے گی،شہبازشریف

زرداری اور نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا، مخالفین جتنے مرضی اتحادکرلیں،الیکشن ...
زرداری اور نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا، مخالفین جتنے مرضی اتحادکرلیں،الیکشن میں کامیابی ن لیگ کوملے گی،شہبازشریف

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرداری صاحب سے اتحادکر کے نیازی صاحب نے نیایوٹرن لیا،یوٹرن کی سیاست کے علمبردارملک و قوم کی خاطرہوش کے ناخن لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھا کہ اگر موقع ملاتوعوامی فلاح کے پروگرامزملک بھرمیں پھیلائیں گے،ان کا کہناتھا کہ زرداری اورنیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا،ایکاصرف کرسی کیلئے ہوا،عوامی خدمت ان کے بس کی بات نہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ مخالفین جتنے مرضی اتحادکرلیں، الیکشن میں کامیابی ن لیگ کوملے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...