خان صاحب اگر میری طرح بیگم سے ڈرتے ہیں تو اچھا شگون ہے،چودھری سرور

خان صاحب اگر میری طرح بیگم سے ڈرتے ہیں تو اچھا شگون ہے،چودھری سرور
خان صاحب اگر میری طرح بیگم سے ڈرتے ہیں تو اچھا شگون ہے،چودھری سرور

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چودھری سرورنے کہا ہے کہ عمران خان صاحب اگر ان کی طرح بیگم سے ڈرتے ہیں تو اچھا شگون ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری سرور نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کاشتکاروں کی سب سے زیادہ تباہی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے 29اپریل کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں کاشتکاروں کوشرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے دعوی کیا کہ پاکستان میں اگلاانقلاب کاشتکاروں کے ذریعے لائیں گے۔ملک کے حالات ایسے ہیں کہ یہاں طاقتورکوسزا نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ طاقتورکواگرسزاملتی ہے تووہ بیمارہوجاتا ہے یا ملک سے باہرچلاجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب اگرمیری طرح بیگم سے ڈرتے ہیں تواچھا شگون ہے۔

مزید : قومی


loading...