لاہور کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا،وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے بھاگ آئے،نوازشریف

لاہور کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا،وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے بھاگ ...
لاہور کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا،وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے بھاگ آئے،نوازشریف

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ لاہورکے عوام نے کل تیسری بارعمران خان کومستردکیا،چیئرمین پی ٹی آئی وکٹ گرانے کابہانہ کرکے لاہورسے بھاگ آئے،عمران خان لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں

احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ 2013 میں عوام نے عمران خان کومستردکیاتھا،2018 کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کوبدنام کررہے ہیں،نوجوان نسل جوعمران خان کاساتھ دیتی تھی مایوس ہوچکی ہے،نوازشریف نے کہا کہ نوجوان نسل جان چکی کہ عمران خان کونسی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں،عمرا ن خان عوام کو یہ بھی توبتائیں کہ یہ وکٹیں کون گروارہا ہے۔

صحافی کے سوال ”چودھری نثارکاکہناہے میاں صاحب آجائیں تومان جاؤں گا“کے جواب نوازشریف نے استفسار کیا کہ کیایہ بات چودھری نثارنے آپ سے کہی؟۔

نوازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے صاف گوئی یا بھول میں کہہ دیا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے،اوپرکا مطلب کبھی بھی بنی گالہ نہیں تھا،پورے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ اوپرکا کیا مطلب ہے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے ،اس طرح کی تبدیلی لائے کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگادی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...