اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، جماعت اسلامی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام پیش کردیئے

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، جماعت اسلامی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام ...
اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، جماعت اسلامی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام پیش کردیئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام پیش کردیئے،نگران وزیراعلیٰ کیلئے خضرحیات گوندل،جسٹس(ر) میاں اللہ نوازکانام پیش کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا پنجاب اسمبلی میں اجلاس ہواجس میں جماعت اسلامی ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں شریک ہوئیں اور نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا، جماعت اسلامی نے نگران وزیراعلیٰ خضرحیات گوندل اور جسٹس (ر)میاں اللہ نواز کا نام پیش کردیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 نام پہلے ہی سامنے آ چکے ہیں جن میں سلمان شاہ،شاہدکارداراورطارق کھوسہ شامل ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...