سری نگر میں پی ڈی پی رہنما غلام نبی پٹیل کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی پی رہنما غلام نبی پٹیل کو گولی مار کر قتل کر دیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نا معلوم افراد نے غلام نبی پٹیل کو پلوامہ میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔فائرنگ کے دوران غلام نبی کے دو گارڈز بھی زخمی ہو ئے۔غلام نبی یادر سے پلوامہ آرہے تھے جب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
حملہ آور افراد موقع سے جان بچا کر فرار ہو گئے۔یادرہے کہ غلام نبی کانگرس کے رہنما بھی رہ چکے ہیں۔پٹیل ڈینجر پورہ شادی مرگ کے رہائشی تھے۔
Heartfelt condolences to the family of senior Congress leader, G. N. Patel who was killed by militants today in Rajpora. Such cowardly acts achieve nothing but leave one more family devastated.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 25, 2018