سیکیورٹی فورسز نے فاٹا ، خیبر پختونخوا میں آپریشن کے دوران 2 خودکش بمبار کو گرفتارکر لیا

سیکیورٹی فورسز نے فاٹا ، خیبر پختونخوا میں آپریشن کے دوران 2 خودکش بمبار کو ...
سیکیورٹی فورسز نے فاٹا ، خیبر پختونخوا میں آپریشن کے دوران 2 خودکش بمبار کو گرفتارکر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں آپریشن کے دوران سرحد پار سے آنے والے 2 خودکش بمبار حراست میں لے لیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سرائے نورنگ، کوٹکا شاہ، گولی خان اور لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نعمت اللہ اور صدیق اللہ شامل ہیں، جو سرحد پار سے آئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو خفیہ اداروں نے ٹریس کیا اور ان کے قبضے سے مواصلاتی آلات اور خودکش جیکٹس برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئیں۔