”پاکستان چھوڑنے کا وقت آ گیا ہے اور۔۔۔“ چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی پر پاکستانیوں کی رائے مانگی گئی تو نوجوانوں کے جوابات دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا، دیکھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

”پاکستان چھوڑنے کا وقت آ گیا ہے اور۔۔۔“ چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے ...
”پاکستان چھوڑنے کا وقت آ گیا ہے اور۔۔۔“ چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی پر پاکستانیوں کی رائے مانگی گئی تو نوجوانوں کے جوابات دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا، دیکھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی لڑکوں کی غیر ملکی لڑکیوں سے شادی کی خبریں تو آتی ہی رہتی تھیں لیکن گزشتہ چند ہفتوں میں چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں جس پر عوام کی جانب سے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئیں، بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے بیٹے کی بنی گالہ میں رہائشی ناراضگی کی وجہ بنی: نجی اخبار کا دعویٰ 
اس ”تاریخی“ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پرخوب دھوم مچا رکھی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں لیکن جب پاکستانیوں سے اس شادی سے متعلق ان کی رائے پوچھی گئی تو ایسے دلچسپ جوابات دئیے کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اس بھارتی کھلاڑی پر بھی ایک ایسی بالی ووڈ حسینہ مرمٹی کہ بھارت بھر میں بھونچال سا آ گیا، یہ حسینہ کون ہے؟ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”لڑکی کی آنکھیں ہی چیک کروا لیں ایک بار“ 

حسن خان خلیل نامی صارف نے لکھا ”ان کے شوہر 6 ماہ تک ہی چلیں گے۔ ان کیلئے صرف گہری ہمدردی ہی ہے“

سید دانش نے دل کی بات کہتے ہوئے لکھا ”پاکستانی لڑکے مر گئے ہیں کیا؟“

انیکت پندر نے لکھا ”پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے“

جنید صابر نے لکھا ”میرا خیال ہے پاکستان چھوڑنے کا وقت آ گیا ہے“

فیصل حیدر نے لکھا ”چینیوں کو نوکریاں ملتی ہے، پھر پیسہ آتا ہے اور خواتین پیسہ چاہتی ہیں۔۔۔ تو یہ سب کچھ اسی لئے ہی ہوا ہے“

سید نوفل نے لکھا ”جلد ہی چینی ہم پر حکمرانی کریں گے “

عثمان اقبال نے لکھا ”ہائبریڈ جلد آ رہے ہیں“

دانش سعید نے لکھا ”سی پیک منصوبے کے منفی اثرات“

حراءعلی نے لکھا ”لگتا ہم کو بھی چینی ڈھونڈنا پڑے گا“

علی عرفان نے لکھا ”ہم ایک مرتبہ پھر غلام بن جائیں گے“

طفیل طارق نے لکھا ”میں اب بھی کنوارہ ہی ہوں“

عمر خواجہ نے لکھا ”سی پیک زندہ باد“

علی بن احسان نے لکھا ”میں نے پاکستانی لڑکوں بالخصوص گلگت بلتستان کے لوگوں کو چینی لڑکیوں سے شادی کرتے تو بہت مرتبہ دیکھا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں کہ چینی لڑکے بھی اب پاکستانی لڑکیوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔۔۔“

عمر عباسی نے لکھا ”ایک مرتبہ پھر غلام بننے کیلئے تیار ہو جاﺅ۔۔۔ پاکستانیوں تیار رہو یا پھر ہوشیار رہو“