فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کو گولی مارنے پر اکسانے والے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل

فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کو گولی مارنے پر اکسانے والے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا ...
فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کو گولی مارنے پر اکسانے والے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی لڑکی کے خلاف اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر نے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ بتسائل سموترش کا اکاو¿نٹ 12 گھنٹوں کے لیے معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدام مذکورہ رکن کی جانب سے اسرائیلی تحویل میں موجود فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے خلاف اشتعال انگیز ٹوئیٹ کے بعد سامنے آیا۔سموترش نے اتوار کے روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں عہد کے بارے میں لکھا کہ ”اس کا جیل میں ہونا انتہائی رنجیدہ کر دینے والا امر ہے۔ میری رائے کے مطابق جیل بھیجنے کے بجائے اس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جانا چاہیے تھا، کم از کم گھٹنے پر ہی سہی۔ اس طرح وہ ساری زندگی گھر میں قید ہو جاتی“۔
ٹوئیٹر نے پیر کی شام سموترش کو اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ سموترش کا اکاو¿نٹ 12 گھنٹے کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ عہد تمیمی کو نبی صالح گاو¿ں میں اپنے گھر کے سامنے دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور لاتیں مارنے کے جرم میں اسرائیلی عدالت نے عہد تمیمی کو سزا سناتے ہوئے آٹھ ماہ کے لیے جیل منتقل کرنے کا احکامات دیئے تھے۔عہد تمیمی کو گذشتہ سال 15 دسمبر کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد وہ فلسلطین سمیت دنیا بھر میں مزاحمت کی ایک علامت بن گئی تھی۔بین الاقوامی سطح پر عہد کی حمایت اور اس کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے مہم چلائی گئیں۔ عہد کی سزا میں قید کے علاوہ پانچ ہزار اسرائیلی شیکل (1166 یورو) کا جرمانہ بھی شامل تھا۔