”ہاں بھئی! کون کون ہے سخت لونڈا یہاں ۔۔۔؟“ معروف ماڈل رابعہ بٹ نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

”ہاں بھئی! کون کون ہے سخت لونڈا یہاں ۔۔۔؟“ معروف ماڈل رابعہ بٹ نے اپنی ایسی ...
”ہاں بھئی! کون کون ہے سخت لونڈا یہاں ۔۔۔؟“ معروف ماڈل رابعہ بٹ نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رابعہ بٹ معروف ماڈل ہیں جو کافی عرصے سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں اور اب اتنی پہچان بنا چکی ہیں کہ ان کا شمار معروف ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئیں، بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے بیٹے کی بنی گالہ میں رہائشی ناراضگی کی وجہ بنی: نجی اخبار کا دعویٰ 

رابعہ بٹ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے! انہوں نے جو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اس پر لکھا تھا ”سخت لونڈا۔“

”سخت لونڈا“ کا لفظ معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے استعمال کیا تھا جو بعد ازاں اتنا مشہور ہوا کہ انٹرنیٹ پر اس حوالے سے کئی میمز اور لطیفے بنائے گئے اور لگتا ہے کہ رابعہ بٹ بھی اس کے زیر اثر آ گئیں جنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہاں بھئی، کون کون ہے سخت لونڈا یہاں؟“

Haan Bhayi kaun kaun hai sakht launda yahan? #rabiabutt

A post shared by Rabia butt (@iamrabiabutt) on

تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور مداحوں نے اس موقع پر بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اس بھارتی کھلاڑی پر بھی ایک ایسی بالی ووڈ حسینہ مرمٹی کہ بھارت بھر میں بھونچال سا آ گیا، یہ حسینہ کون ہے؟ دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”لڑکی کی آنکھیں ہی چیک کروا لیں ایک بار“

ایک صارف نے لکھا ”ان لوگوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے جنہوں نے اس کا دوہرا مطلب تھا اور یہ نہیں پتہ کہ آخر یہ سب کیا ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”آپ کےسامنے تو بڑے بڑے ڈھیلے ہو جائیں جناب“

ایک صارف نے کہا ”یہاں میں پگھل گیا“

بعد ازاں انہوں نے معروف کرکٹر احمد شہزاد کیساتھ لی گئی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس پر مداح مزید حیرت میں مبتلا ہو گئے لیکن خوش قسمتی سے احمد شہزاد صارفین کے تبصروں سے بچ گئے۔

@iahmadshahzad yo!!! Picture courtesy: @divamagazinepakistan #rabiabutt

A post shared by Rabia butt (@iamrabiabutt) on

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح


loading...