قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی: عادل الجبیر

قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی: عادل الجبیر
قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی: عادل الجبیر

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے فرانسیسی صدر اور امریکی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ کے اس بیان کو بنیاد بناکر مذکورہ دعویٰ کیا ہے جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت دینا ہوگی۔ اسے وہاں اپنی فوج روانہ کرنا پڑیگی۔ یہ کام امریکی صدر کی جانب سے قطر کے لئے امریکی تحفظ منسوخ کرنے سے قبل انجام دینا ہوگا۔

قطر میں امریکہ کا فوجی اڈہ ہے جس سے قطر کو تحفظ حاصل ہے۔ الجبیر نے کہاکہ اگر امریکہ نے قطر سے اپنا فوجی اڈہ ختم کردیا تو ایسی حالت میں ایک ہفتے کے اندر قطری حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائیگا۔

مزید : عرب دنیا


loading...