”،اگر میرے اس کام پر بھی آپ میری وفاداری کریں تو آپ پر اللہ کی پکڑ ہو گی“بھرے جلسے میں عمران خان نے لوگوں سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی انہیں دا د دیں گے 

”،اگر میرے اس کام پر بھی آپ میری وفاداری کریں تو آپ پر اللہ کی پکڑ ہو گی“بھرے ...
”،اگر میرے اس کام پر بھی آپ میری وفاداری کریں تو آپ پر اللہ کی پکڑ ہو گی“بھرے جلسے میں عمران خان نے لوگوں سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی انہیں دا د دیں گے 

  



منڈی بہاوالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میں منی لانڈرنگ کروں اور آپ میری وفاداری کریں تو آپ کی پکڑ اللہ کرے گا، اگرمیں چوری کروں،غریبوں کاحق ماروں تومیراساتھ نہ دینا،عوام میرا تب تک ساتھ دیں جب تک میں اپنے منشور ہر قائم رہوں،ظالم کے سامنے خاموشی بھی گناہ ہے،ظلم ختم کرنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کمزوروں کیساتھ کھڑی ہوگی،جس ملک میں تعلیم اور صحت کانظام نہ ہو وہ ترقی کیسے کرسکتا ہے؟۔

 منڈی بہاؤ الدین میں پیپلز پارٹی کےرہنما ندیم افضل چن کی تحریکِ انصاف میں باضابطہ شمولیت کے موقع پر  بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں،وقت ثابت کرے گا کہ ان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا،ان کے جوائن کرنے سے ساری پارٹی خوش ہے،ندیم افضل چن سیاسی بیک گراؤنڈ رکھتے ہیں، جو سیاسی بیک گراؤنڈ رکھتا ہے کچھ لوگ ان کو برا تو کچھ اچھا کہتے ہیں،ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے کے لوگوں کیلیے صحیح ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین نے اپنے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،آج چین دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے،دوسری جانب پاکستان کے کرپٹ حکمران امیر اور عوام کے پاس بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آج تک تمام پالیسیاں حکمران طبقے نے اپنے فائدے کیلئے بنائیں گئیں لیکن ہم ایسا نظام لائیں گے جو کمزور طبقے کو اوپر لائے گا،نیا پاکستان وہ ہے جہاں کمزور طبقے کو حقوق دیے جائیں،اب تک پالیسی طاقتور لوگوں کیلیے بنی ،ہم کمزور طبقے کیلیے پالیسی بنائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی مدد کرنا تو ہمارے دین میں ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ کمزور طبقے کیلئے کھڑی نہ ہو، کسانوں اور مزدوروں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرکے ترقی کریں ہم نے اس ظلم کو ختم کرنا ہے،پاکستان میں کاشتکاروں کو استحصال کیا جاتا ہے، کسانوں کو ان کا حق نہیں ملتا، میں عوام سے اپنے کیے گئے تمام وعدے پورے کروں گا۔

مزید : قومی


loading...