الجزائر کی فوجی عدالت نے اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت کا حکم دے دیا

الجزائر کی فوجی عدالت نے اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت کا حکم دے دیا
الجزائر کی فوجی عدالت نے اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت کا حکم دے دیا

  



الجزائر(اے این این)الجزائر کی ایک فوجی عدالت نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں قید لائبرین نژاد لبنانی کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ 

فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائر کے گرادیہ شہر میں قائم فوجی عدالت نے لبنان سے تعلق رکھنے والے جاسوسی کے مرکزی ملزم کو شرپسند گروپ تشکیل دینے، الجزائر کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور ایک دشمن ملک کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام کے تحت سزائے موت سنائی۔ دیگر ملزمان کو جاسوسی نیٹ ورک میں شامل ہونے اور ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ الجزائر کی سیکیورٹی فورسز نے 2017 کے اوائل میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ان کے قبضے سے جدید مواصلاتی آلات سمیت حراست میں لے لیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...