”چوہدری نثار نے کہاہے کہ نوازشریف آئیں تو مان جاﺅں گا “صحافی نے یہ سوال نوازشریف سے کیا کہ تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر چوہدری نثار بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

”چوہدری نثار نے کہاہے کہ نوازشریف آئیں تو مان جاﺅں گا “صحافی نے یہ سوال ...
”چوہدری نثار نے کہاہے کہ نوازشریف آئیں تو مان جاﺅں گا “صحافی نے یہ سوال نوازشریف سے کیا کہ تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر چوہدری نثار بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی اور اس موقع پر ایک صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا کہ ”چوہدری نثار کا کہناہے کہ میاں صاحب آئیں تو میں مان جاﺅں گا “جس پر نوازشریف نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”کہ کیا یہ بات چوہدری نثار نے آپ سے خود کہی ہے “۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف اور صحافی کے درمیان یہ مقالمہ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپسی پر جاتے ہوئے ہوئی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں شہبازشریف نے چوہدری نثار کے ساتھ کئی ملاقاتیں کی ہیں اور اس حوالے سے میڈیا میں خبر بھی گردش کرتی رہی کہ چوہدری نثار نے کہا کہ اگر میاں صاحب خود آئیں تو وہ مان جائیں گے تاہم کسی جانب سے اس بات کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آ سکی ۔

احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ 2013 میں عوام نے عمران خان کومستردکیاتھا ، 2018 کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کوبدنام کررہے ہیں،نوجوان نسل جوعمران خان کاساتھ دیتی تھی مایوس ہوچکی ہے،نوازشریف نے کہا کہ نوجوان نسل جان چکی کہ عمران خان کونسی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں،عمرا ن خان عوام کو یہ بھی توبتائیں کہ یہ وکٹیں کون گروارہا ہے۔

مزید : قومی


loading...