خواجہ آصف نااہلی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ کل سنائے گی

خواجہ آصف نااہلی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ کل سنائے گی
خواجہ آصف نااہلی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ کل سنائے گی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نااہلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس اطہرمن اللہ سنائیں گے۔

خیال رہے تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔ لارجر بنچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...