اسرائیل کی شام میں روسی میزائل نظام کو تباہ کرنے کی دھمکی
بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیل نے شام میں روسی میزائل کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی۔
اسرائیل کے وزیر دفاع لائبرمین نے مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر شام میں موجود روسی میزائل نظام سے اسرائیل کو نقصان پہنچا یا طیارہ گرانے کی کوشش کی گئی تو اسرائیلی فوج روسی میزائل دفاعی نظام کو تباہ کردے گی، ماسکو دمشق کو جدید میزائل فراہم نہ کرے۔ روس نے اعلان کیاہے کہ وہ جدید ایس تھری میزائل میزائل جلد شام کے حوالے کرے گا جبکہ اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دھمکی دے چکے ہیں کہ روسی میزائل اسرائیلی طیاروں کے خلاف استعمال کئے گئے تو اسرائیل شام میں ایرانی فوج کو نشانہ بنائے گا۔