عمران خان نے ایک اور بڑی وکٹ گرادی ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی

عمران خان نے ایک اور بڑی وکٹ گرادی ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی
  • عمران خان نے ایک اور بڑی وکٹ گرادی ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی
  • عمران خان نے ایک اور بڑی وکٹ گرادی ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی

  



سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ق کی ایک اور بڑی وکٹ گرادی ہے اور سرگودھا سے اہم شخصیت نے کپتان کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سرگودھا کا دورہ کیا جہاں وہ ق لیگ کے رہنما چوہدری عامر سلطان چیمہ کے گھر ان سے ملاقات کیلئے پہنچے ، ملاقات کے دوران عامرسلطان چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر عمران خان نے شہر کے مختلف مقامات پر رکن سازی مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر جہانگیر خان ترین ،شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے مقامی رہنما انصر اقبال ہرل اور چوہدری اسامہ غیاث میلہ بھی موجود تھے ،اس سے قبل سرگودھا آمد کے موقع پر کارکنوں نے بڑی تعداد میںعمران خا ن کا شاندار استقبال کیا ۔چیئرمین تحریک انصاف نے سرگودھا میں رکن سازی مہم کے دوران کارکنوں سے مختصر خطاب بھی کیا جبکہ یونیورسٹی روڈ، سٹی روڈ پر پی ٹی آئی کے کیمپوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعدادشریک ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے بھی با ضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...