قومی کرکٹ ٹیم کے پیچھے پیچھے عماد وسیم بھی انگلینڈ روانہ ہو گئے ،سٹار آل راﺅنڈر وہاں کیا کریں گے؟جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے پیچھے پیچھے عماد وسیم بھی انگلینڈ روانہ ہو گئے ،سٹار آل ...
قومی کرکٹ ٹیم کے پیچھے پیچھے عماد وسیم بھی انگلینڈ روانہ ہو گئے ،سٹار آل راﺅنڈر وہاں کیا کریں گے؟جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عماد وسیم نے تصویر شیئر کی اورپیغام لکھا کہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے ک لندن روانہ ہو رہا ہوں، آل راﺅنڈر گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے ماہرین کی نگرانی میں کام کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کیچ پکڑتے ہوئے سر زمین پرٹکرانے کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آسکے،اس دوران گھٹنے کی پرانی تکلیف بھی سامنے آگئی، کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی انہوں نے گھر بیٹھ کر دیکھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال یواے ای میں ٹی 10لیگ کے دوران بھی عماد وسیم گھٹنے کے مسائل میں اضافہ کربیٹھے تھے، آل راﺅنڈر سکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوکر قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں،انگلینڈ میں بحالی پروگرام میں سرگرم ہوں گے۔

مزید : کھیل


loading...