نواز شریف اور عمران خان کے ساتھ کام نہیں کرسکتا،ہماری آئیڈلوجی ان سے مختلف ہے:بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف اور عمران خان کے ساتھ کام نہیں کرسکتا،ہماری آئیڈلوجی ان سے مختلف ...
نواز شریف اور عمران خان کے ساتھ کام نہیں کرسکتا،ہماری آئیڈلوجی ان سے مختلف ہے:بلاول بھٹو زرداری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کے ساتھ کام نہیں کرسکتا ان کی اور ہماری سوچ میں بہت فرق ہے ،پارٹی منشور پر کام ہو رہا ہو اسی کو لے کر عوام میں جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق کوئی بھی حکومت پانچ بجٹ پیش کرسکتی ہے اور یہ کام موجودہ حکومت کرچکی ہے ،اب بجٹ پیش کرنے کا حق نئی حکومت کا ہے ،ن لیگ کی جانب سے بجٹ پیش کرناپری پول دھاندلی ہے ،اس حکومت کوصرف چند ماہ کے بجٹ پیش کرنے کا اختیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے جانے والے کسی مخصوص شخص پربات نہیں کرنا چاہتا،یہاں سے جانیوالے لو گوں کودوسری جماعتوں میں وہ عزت نہیں ملی ، لوٹاازم جمہوریت کے لیے درست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف تصادم نہیں ہونا چاہیے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...