شہر قائد میں کار سوار افراد کاڈاکو قرار دے کر نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد ، ایک جاں بحق

شہر قائد میں کار سوار افراد کاڈاکو قرار دے کر نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد ، ایک ...
شہر قائد میں کار سوار افراد کاڈاکو قرار دے کر نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد ، ایک جاں بحق

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں کارسواروں کے بہیمانہ تشدد سے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارسوار افراد کا موٹرسائیکل پر آنے والے 3 نوجوانوں سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد تینوں لڑکے اپنی منزل کی جانب چل دیے لیکن کار سوار نامعلوم افراد نے ان کا تعاقب کیا اور انہیں ٹکر مار کر گرا دیا، عوام کے جمع ہونے پر انہو ں نے تینوں لڑکوں کو ڈاکو قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنا نا شروع کردیا جبکہ عوام کے ہجوم نے ’’آو دیکھا نہ تاو ‘‘ اور خوب مار ا ماری کی ۔ اطلاع ملنے پر رینجرزاہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے تینوں لڑکوں کو شدید زخمی حالت میں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا لیکن اس دوران اہلکاروں کو بھی لڑکوں سے کسی قسم کا نہ تو کوئی اسلحہ ملا اور نہ چھینا گیا موبائل ،یہی نہیں متاثرہ لڑکوں کے ورثا کو بھی واقعہ کے کئی گھنٹوں بعد اطلاع دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں کئی دن زندگی اور مو ت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد علی رضا نامی نوجوان آخر کار جان کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب علی رضا کے ماموں کا کہنا تھا کہ سر اور پیٹ میں لگنے والی چوٹیں علی کے لئے جان لیوا ثابت ہوئیں ،وہ گھر کا واحد کفیل تھااور رکشہ چلا کر اہلخانہ کی کفالت کرتا تھا جبکہ واقعے کو 7دن گزر گئے ہیں لیکن تاحال پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی